لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے استعفے قیادت کو جمع کرانے میں تیزی آگئی ، بعض اراکین مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے ہی لا علم نکلے ، پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ نے پنجابی زبان میں
استعفیٰ تحریر کیا۔ تفصیلات کے مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی سمبلی آغا رفیع اللہ، محمد بشیر ورک ، اراکین صوبائی اسمبلی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان ، صہیب احمدبھرت، راحیلہ خادم حسین ، اختر حسین بادشاہ ، محمد صفدر شاکر ، بلال فاروق تارڑ،چوہدری ناصر محمود ،جہانگیر خانزادہ ، چوہدری بلال اکبر خان ، عزالی سلیم بٹ ،عنیزہ فاطمہ ،حنا پرویز ، ثانیہ عاشق جبکہ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے گزشتہ روز اپنے استعفے قیادت کو بھجوا دئیے ہیں۔ دوسری جانب کئی اراکین اسمبلی مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے ہی لاعلم نکلے، ارکان نے ٹائپ شدہ استعفے اسپیکر ز اور قیادت کے نام بھجوائے ہیںحالانکہ مستعفی ہونے کے لیے استعفیٰ ہاتھ سے لکھنے کی شرط ہے اورپرنٹ شدہ استعفیٰ قابل قبول نہیں ہوتا۔یادرہے کہ پی ڈی ایم کے 8دسمبر کو ہونے والے سربراہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو 31دسمبر تک اپنے استعفے قیادت کو جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ۔