پیپلز پارٹی جو فیصلے کرے گی وہی فیصلہ اعتزاز احسن کا بھی ہو گا ، بلاول بھٹو کا دوٹوک اعلان

9  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی ) بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست سڑکوں سے ہی شروع ہوئی تھی ، پیپلز پارٹی نے ہر آمرانہ دور کا مقابلہ کیا ہے اور ہم آج بھی مقابلہ کررہے ہیں ۔سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے سوال پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ان اسمبلیوں کے ذریعے اگر سینٹ کے اگلے مرحلے کیلئے الیکشن ہوتے ہیں توہ ایک جعلی قسم کے الیکشن ہونگے ،

اس کے الیکٹورل کالج کو توڑنا ایک جمہوری اور آئینی عمل کا حصہ تصور کرینگے اس کے اسٹریٹجی بھی بنا رہے ہیں اس حوالے سے آئینی ماہرین سے بھی مشاورت کرینگے ۔ایک اور سوال پر بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سلیکٹڈ عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کوگھر بھیجنے کیلئے ہم سب نکلے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جے یو آئی ، مسلم لیگ (ن)سمیت تمام گیارہ جماعتیں ایک پیج اور اسٹیج پر ہیں ، ہم نے اے پی سی میں اعلان کیا تھا کہ ہم جلسے بھی کرینگے ، سول سوسا ئٹی سے رابطہ کرینگے ، ہم احتجاج بھی کرینگے ، سارے جمہوری اور پارلیمانی آپشنز استعمال کرینگے اس میں استعفیٰ بھی آپشن تھا تب سے آپ کے سامنے ہے اور اس عمل کو آگے لیکر بڑھتے جارہے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم اس حکومت کور گھربھیجنے کیلئے ہر طرح کا ہتھیار استعمال کر نے کو تیار ہیں ، پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہم ان کو گھر بھیج دینگے ۔اعتزاز احسن کے بیان پر بلاول بھٹو زر داری نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ باتیں آپ سے سن رہا ہوں اورکسی کے منہ میں کوئی الفاظ نہیں ڈالنا چاہتا ہوں جو انہوںنے شاید استعمال نہ کئے ہونگے ،پاکستان پیپلز پارٹی اسی موضوع پر اپنا سی سی کا اجلاس بلا رہے ہیں وہاں اعتزاز اور دیگر ممبران کی رائے لیں گے ، اعتزاز احسن پیپلز پارٹی کے سینئر ممبرہیں اور جو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہ اعتزاز احسن کا بھی ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…