اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہاہے کہ اگر قرضوں کی قسطوں پر سود نہ دینا ہوتا تو ہمارے پاس وافر پیسہ ہوتا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ستمبر میں
ایکسپورٹ گروتھ سات فیصد ہے جو انڈیا اور بنگلا دیش سے ذیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سچا لیڈر مذہب اور پاکستان کی بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتا ہے، ہم نے قرضے اس وجہ سے لیے تاکہ ان کے لیے گئے قرضوں کی قسطیں ادا کر سکیں۔شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے ہم سے چالیس فیصد ذیادہ قرضے لیے تھے جبکہ ہم نے اْن سے ستر فیصد ذیادہ قرضے واپس کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ ماڈل ٹائون جیسی خون ریزی ہو، آپ جلسہ کریں اور ہم آپ کو گھاس کاٹ کردیں گے، یہ جلسے کر کے معیشت خراب کرنا چاہتے ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ استعفے دیں وہاں ضمنی انتخابات ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان استعفوں سے اور بھی پر اعتماد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں خواجہ آصف سے گزارش کرتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن میں میسج مت کرنا۔