کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے وزیراعظم عمران خان گھبرا گئے ہیں۔پارٹی قیادت کا حکم ہوا تو استعفیٰ دینے میں تاخیر نہیں ہوگی بلکہ حکومت استعفوں کی لائن دیکھ کر حیران ہو جائے گی ۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ
پی ڈی ایم کی وجہ سے وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وزیراعظم نے پہلے منہ پر ہاتھ پھیرے ان کرسیوں اور مائیک سسٹم والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، مانگے تانگے کی یہ حکومت جنوری میں ختم ہوگی۔انہووںنے کہا کہ پارٹی قیادت کا حکم ہوا تو استعفی دینے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔