اسلام آباد(آن لائن ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔منگل کو اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک
خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی کہ پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرادیں جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی۔