واشنگٹن(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں اسمارٹ ڈیوائسز کو ہیکنگ کا خطرہ لاحق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے کہاکہ لاکھوں اسمارٹ ڈیوائسز میں زیر استعمال سافٹ ویئر ان ڈیوائسز کو دوسری ڈیوائسز کے ساتھ رابطے میں رکھتا ہے اور ہیکرز اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے مسائل
عموما اوپن سورس سافٹ ویئر کی وجہ سے سامنے آتے ہیں اور حکام کا کہنا تھا کہ ان کا انسداد ایک بہت مشکل عمل ہے۔ تقریبا ڈیڑھ سو مینوفیکچررز کی مصنوعات اس صورتحال سے متاثر ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ ہیکرز اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف لوگوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اہم سروسز کی فراہمی میں بھی خلل پیدا کر سکتے ہیں۔