اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل بنچ میں شامل ججز کی غیر موجودگی پر (آج) بدھ کی سپیشل ڈی بی کینسل کردی، بدھ کو سابق وزیراعظم نواز شریف، مسلم لیگ ن کے نائب صدر
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت نہیں ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناسازی کی وجہ چھٹی پر چلے گئے، جسٹس عامر فاروق بھی کیسسز نہیں سنیں گے، جسٹس محسن اختر کیانی کے طبیعت ناسازی کی وجہ سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ملتوی کردی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل اور بدھ کی سپیشل بنچ کی کاز لسٹ کینسل کر دی۔