جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

13 دسمبر کے جلسے سے قبل لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا،عوام کس کے ساتھ ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 13 دسمبر سے پہلے لاہور نے اپنا فیصلہ سنا دیا، عمران خان نے دیکھا ہوگا کہ کل کسی نے کرسی نہیں لگائی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف 7 بار پارلیمان کے رکن، قائد حزب اختلاف رہے لیکن کبھی سرکار سے ایک دھیلہ تک نہیں لیا،

حکومت انہیں حراست میں رکھنے کے باوجود ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکی،وزیراعظم عمران خان کی میز پر عوام کو ریلیف دینے کی کوئی فائل نہیں بلکہ ان کی میز پر شہباز شریف کے کیسز کی فائل ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور ساری دنیا اس سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے،اس ٹولے کی ترجیح جیل میں شہباز شریف تک ڈاکٹر کی رسائی روکنا ہے،عدالتی حکم کے باوجود آج تک شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر مہیا نہیں کیا گیا،آپ کے الزامات پر ہم عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر پیش ہوتے رہے لیکن مالم جبہ، بلین ٹری، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی و ادویات چوری کیسوں میں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،ثبوت دینے کی باری آئی تو ان کے وکلا ء درخواست واپس لے کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سات دسمبر کی ریلی کے بعد حکومتی ترجمانوں کو سانپ سونگھا ہوا ہے،یہ حکومت دوپہر ایک بجے اٹھتی ہے،کرائے کی ترجمان جمناسٹک کر رہی ہیں اور سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہی ہیں جس سے جلسے نہیں رکیں گے، عمران خان آپ منہ پر ہاتھ پھیریں، عوامی طاقت مینار پاکستان پر 13 دسمبر کو آپ کو گھر بھیج کر رہے گی، آپ کو ووٹ دینے والے اکا دکا افراد بھی آپ کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ان لوگوں کی تحریک ہے جو غریب اور بے بس لوگ اس حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے شدید تنگ ہیں،ملک کا وزیراعظم جلسے میں کرسیاں لگانے والوں کیخلاف مقدمے درج کرنے کی دھمکی دیتا ہے،ہمارے کارکنوں کیخلاف درج ایف آئی آر ہمارے کارکن اپنے گلے کا ہار بنائیں گے،عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والا منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں نہیں دیتا،عوامی مینڈیٹ لے کر آنے والے کو کسی امپائر کی انگلی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے بیانات کا عدالت کو نوٹس لینا چاہیے جو کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کا ٹھکانہ جیل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…