اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ن لیگ کے 12سے 14ارکان استعفے دینے کو تیار پیپلز پارٹی نے اب تک کیا سوچا؟اہم انکشاف کردیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 12 سے 14 لوگ استعفیٰ دیں گے جبکہ پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر مشاورت ہی نہیں کی۔نجی ٹی وی  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا

کہ ن لیگ میں دو تین لوگ ہی نواز شریف کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں، مریم نواز کے علاوہ کسی نے نواز شریف کا بیانیہ نہیں اپنایا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 12 سے 14 لوگ استعفیٰ دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی نشستیں نہیں کہ حکومت کو کوئی فرق پڑے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر ابھی تک مشاورت ہی نہیں کی، ن لیگ نے بی بی کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہو ہی نہیں سکتا۔دریں اثنا مسلم لیگ ( ن) کے ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوانے شروع کر  دیئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تا حال باضابطہ طور پر استعفے طلب نہیں  کیئے تاہم پارٹی  کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پارٹی سے وفاداری نبھانے والے چند اراکین اسمبلی نے اجتماعی استعفوں سے قبل ہی انفرادی  طورپر اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا نے شروع کر دیئے  ہیں۔ پارٹی قیادت کو استعفے بھجوانے والوں میں لاہور سے رکن اسمبلی افضل کھوکھر ، سیف اللہ کھوکھر

،سرگودھا سے حامد حمید ،رانا منور غوث اور بصیر پور سے افتخار چھچھر  نے اپنے استعفے  پارٹی قیادت کو  جمع کرا دیئے ہیں ۔پارٹی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ پارٹی کی جانب سے استعفے طلب نہیں کیئے گئے لیکن چند  اراکین اسمبلی نے پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفے جمع کرائے ہیں جن کی ہم قدر کرتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…