بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف ، اسحاق ڈار اور وقار مسعود کے نام ملزمان کی فہرست میں شامل، نیب نے وزارت خزانہ سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیب نے صدر زرعی ترقیاتی بینک طلعت محمود تقرری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر وقار مسعود کے نام ملزمان کی فہرست میں شامل کردیئے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، سابق

وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور نیب نے شہباز شریف، اسحاق ڈار اور ڈاکٹر وقار مسعود کے نام ملزمان کی فہرست میں شامل کرلئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ عبدالکبر شریف زادہ بھی لسٹ میں شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق تمام افراد صدر زرعی ترقیاتی بینک کی تقرری کمیٹی میں شامل تھے، طلعت محمود کی تقرری میں بینک نیشنل ازم ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی کی گئی، طلعت محمود پر 2500 ملازمین غیر قانونی بھرتی کرنے کا بھی الزام ہے۔ طلعت محمود اور ڈائریکٹر ایچ آر رانا مجاہد نے بھرتیوں میں سہولت کاری کا کردار ادا کیا، ڈائریکٹر رانا مجاہد بھرتی ریکارڈ دینے میں رکاوٹ بنتے رہے، اس کیس میں بھی اسحاق ڈار کو دو مرتبہ طلب کیا جا چکاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے وزارت خزانہ سے تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے، کیس انکوائری سے انویسٹی گیشن کے مرحلے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…