بہاولنگر(این این آئی) حکومت نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین کا عمل شروع کردیا ہے اور ان کی خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بعض محکموں کے درجہ چہارم کے ملازمین کا رہن سہن کسی بھی بڑے سرکاری افسر سے کم نہیں ہے دوسری طرف حکومت نے
گریڈ 14 گریڈ 22 تک کے تمام ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے مقصد گڈ گورننس‘ شفافیت اور احتسابی عمل کو یقینی بنانا ہے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کے اثاثوں کو منظرعام پر لایا جاسکے۔