بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعہ میں تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل، 7 افراد ذمہ دار قرار دیدئیے گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرٹیچنگ ہسپتال واقعہ میں تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی جس میں مجرمانہ انتظامی غفلت کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پشاورمیں خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ میں تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی انکوائری رپورٹ تیار

کر لی۔ رپورٹ میں اسپتال ڈائریکٹرطاہرندیم سمیت 7 افراد ذمہ دارقراردیئے گئے ہیں جنہیں فوری طورپرمعطل کردیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپتال میں ایک ہزارکیوبک آکسیجن کا پلانٹ ہے لیکن کوئی بیک اپ نہیں، اسپتال میں آکسیجن کے متبادل کے طورپرپرائمری اورسیکنڈری بندوبست ضروری ہے، آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کیساتھ معاہدہ ختم ہوچکا ہے، نئے معاہدے سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں۔ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق سپلائی منیجر کے مطابق کمپنی کے ساتھ ٹیلی فون پرمعاہدے میں 30 جون 2020 تک توسیع ہوئی۔ واقعے کے وقت اسپتال میں 90 مریض آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھے۔معطل افسران میں فلیسٹی منیجرطاہرشہزاد، منیجرسپلائی علی وقاص اوربائیومیڈیکل انجینئر بلال بابک، آکسیجن پلانٹ کے اسسٹنٹ نعمت، اکسیجن پلانٹ کی ڈیوٹی پرمعمورملازمین وحید اورشہزاد اکبربھی معطل کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…