مانانوالہ( آن لائن )شیخوپورہ کیگاں مدار میں گھریلو ناچاکی پر نا خلف سنگدل بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی آگ لگانے کے بعد سنگدل بیٹے نے گھر کے باہر تالہ لگا دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا
آگ لگنے سے جسم کا 80 فیصد حصہ جل گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی علاقہ جنڈیالہ شیر خاں حافظ آباد روڑ کے گاوں مدار میں انسانیت سوز دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا جس میں سنگدل ناخلف بیٹے ارشد نامی شخص نے گھریلو ناچاکی پر ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے آپنے 65 سالہ عبدالمجید ولد محمد دین ۔ضعیف العمر 65 سالہ والدہ نجمہ بی بی اور 23 سالہ بھائی ناصر محمود کو گھریلو ناچاکی پر شیخوپورہ گاں مدار میں گھریلو ناچاکی پر نا خلف بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی آگ لگانے کے بعد سنگدل بیٹے نے گھر کے باہر تالہ لگا دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا آگ لگنے سے جسم کا 80 فیصد حصہ جل گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اہل علاقہ میں انسانیت سوز دل دہلا دینے والے پیش آنے والے واقعہ کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا =