اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے اکثر حصوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں پر پرفباری کی پیشگوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔ یہ سلسلہ مغربی اور بالائی علاقوں میں آئے گا جس کے باعث پیراور
منگل کو مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ عبداللہ اور سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پیر سے منگل کے دوران اسلام آباد، پشاور،لاہور، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، چارسدہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش ہوسکتی ہے۔