پڑھے لکھے بے روزگاروں کیلئے خوشخبری، تعلیمی اداروں میں بھرتیوں کا فیصلہ

4  دسمبر‬‮  2020

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 1900 نئے لیکچررز بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، نئے اساتذہ بھرتی کرنے کیلئے

50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے، تعلیمی اداروں میں قابل ٹیچرز کی بھرتی کے علاوہ صوبے میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم وژن کے تحت انسانوں پر سرمایہ کاری کا خواب پورا کریں گے، مجموعی طورپر1900نئے لیکچررز بھرتی کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کالجز لیول پر نئے اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، بی ایس لیول کے لیے لیکچررز گریڈ 17 میں بھرتی ہوں گے، اساتذہ کی بھرتی کیے لیے 50کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ لیکچررز بھرتی کے لیے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے، اور صوبے کی ترقی کے لیے دیگر اہم اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…