پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت عوام کے سمندر کے سامنے جھاگ کی طرح بہہ جائے گی،ن لیگ نے لاہورجلسے کے بعد اگلے پڑائو کا اعلان کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی نہیںبلکہ قو می اورپاکستان بچانے کی تحریک بن چکی ہے ، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی میںتبدیل کردیاگیا ،گداگری کی بدولت آج ہمارے قریب دوست ممالک ہم سے دور ہو گئے ہیں ،جس طرح کی کارروائی نواز شریف کے خلاف ہو رہی ہے

کاش اس طرح کی کارروائی انکے خلاف بھی ہو جن کے خلاف آرٹیکل6کافیصلہ آیا،13دسمبر کولاہورکے جلسے کے بعد اگلاپڑائو اسلام آبادمیں ہوگا اور عوام کے سمندر کے سامنے حکومت جھاگ کی طرح بہہ جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے جاتی امراء رائے ونڈ میں پارٹی کری مرکز ی قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثنااللہ ،مریم اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں 13دسمبر کولاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں،حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں سمیت آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی او ر جلسے کے انتظامی معاملات پر غور کیا گیا ۔پی ڈی ایم کی تحریک اب سیاسی نہیں بلکہ قومی اور پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے ،13دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی بن گئی،گداگری کی وجہ سے پاکستان کے قریب ترین دوست پیچھے ہٹ گئے ہیں،پاکستان کوبچانے کے لئے اس حکومت کا جانا ضروری ہے ،یہ اناڑی ،نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہے، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے

کہا کہ آدھی حکومت ملتان میں کارکنوںکو روکنے اور آدھی حکومت رکاوٹیںنہ ڈالنے کے حق میں تھی،جو حکومت ایک جلسے کے لئے منصوبہ بندی نہ کر سکے وہ ملک کی معیشت ،دفاعی اورخارجہ چیلنجز کے لئے کیا پالیسیاں بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ13دسمبر کے بعد ہمارا اگلا پڑائو اسلام آباد ہو گا،پورے ملک سے عوام اسلام آباد اکٹھے ہوں گے تو یہ حکومت

جھاگ کی طرح بہ جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ کی گئی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا ۔وکلا، اقلیتیں،طالبعلم ،مزدور حتیٰ کہ ہر طبقے سے لوگ جلسے میں شامل۔ہوں گے ،نواز شریف لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…