وزیراعظم کو استعفیٰ کیلئے 13 دن کا الٹی میٹم دیدیا گیا

2  دسمبر‬‮  2020

سیالکوٹ (این این آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیازی کو 13 دن کا الٹی میٹم ہے اور وہ اس الٹی میٹم کا وقت پورا ہونے سے قبل استعفیٰ دیدیں اسی میں ان کی کی بہتری ہے پی ڈی ایم کا جس طرح ملتان جلسہ ہوا،

اسی طرح اب وزیر اعظم کو گھر تو جانا ہی پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم عمران خان کو یہ سمجھ آگئی تھی کہ جلسہ تو ہوکر رہے گا اور اب وہ ملتان کے جلسہ کو بخوبی سمجھ جائیں اور سپنے گھر واپس چلے جائیں۔انھوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان 13 دن میں مستعفی نہ ہوئے تو پھر ان کو بتائیں گے کہ انھوں نے گھر کیسے جانا ہے۔انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسہ سے لے کر ملتان کے جلسہ تک فسطائی ووٹ چور حکومت نے پی ڈی ایم کا ہر جلسہ روکنے کی ناکام کوشش کی جبکہ حکومت کو ہر بار منہ کی کھانا پڑی۔ انھوں نے کہا کہ آٹا چینی چور حکومت کی ہر کوشش عوام کے سمندر نے ناکام بنادی ہے اور عوام اب پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آپ بہت جلد دیکھیں گے کہ عوام کا ایسا سمندر امڈ کر آئے گا جو آپ کی ووٹ چورظالم حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام آپ پر عدم اعتماد کرچکے اور ووٹ چور حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں بلکہ ?13 دن میں آپ نے قوم کا فیصلہ نہ مانا تو عوامی سمندر آپ کے جعلی اقتدار کے لئے سونامی ثابت ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے آپ کی رخصتی کا حکم لکھ دیا ہیاور پی ڈی ایم اس پر عمل درآمد کرائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…