پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

قائداعظم کے بعد کون زیرک سیاستدان ہے ، عمران خان اگر چین سے حکومت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں شہباز شریف کی کونسی بات ماننا پڑے گی

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےملتان جلسے کی کامیابی کا سہرا حکومت کو جاتا ہے کیونکہ پہلے یہ کہا جاتا رہا کہ جلسہ نہیں ہوگا پھر اجازت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا خطاب زبردست تھا، مریم نواز اور آصف میں مقابلہ ہو گا کہ کون آگے نکلتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ

قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو بڑے زیرک سیاستدان تھے ، پی پی کا یوم تاسیس تو ہو گیا لیکن عوام کو آج تک روٹی کپڑا اور مکان نہیں مل سکا ۔ اگر عمران خان چین سے حکومت کرنی ہے تو شہباز شریف کی بات پر غور کریں اور نیشنل ڈائیلاگ کی طرف جائیں ۔  دوسری جانب معروف تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا۔ ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا۔بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔مظہرعباس نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے۔ جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…