ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور جلسہ،پی ڈی ایم نے ممکنہ رکاوٹوں اور مقابلے کیلئے حکمت عملی تیارکرلی

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر روز کرائیں کے ترجمان بدلتے ہیں،حکومتی ترجمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے جلسے کی اجازت کی درخواست نہیں دی حالانکہ پی ڈی ایم نے باقاعدہ طور پر درخواست دی ہوئی ہے،لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے

حکومتی بیان پی ڈی ایم کی پہلی کامیابی ہے،عمران خاں کو یہ بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کے پاس کوئی معلومات نہیں ہوتیں اس لیے ایسی باتیں کرتے ہیں،پی ڈی ایم کے جلسے عمران خان کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔ حکومت نے گوجرانولہ سے ملتان تک جلسوں میں رکاوٹیں ڈالیں اس کے باوجود عوام پی ڈی ایم کے جلسوں میں شریک ہوئے اور ہر جلسہ کامیاب ہوا،عوامی کی طاقت سب سے بڑی طاقت ہے،حکومت کے جلسے نہ روکنے والے بیانات سبکی والے ہیں،ملتان کے جلسے میں حکمرانوں کو بات سمجھا دی ہے کہ عوام کی طاقت کیا ہے،پی ڈی ایم آپ کو سمجھا رہی ہے کہ استعفیٰ دیں گھر جائیں،جلسے کی اجازت دیں یا نہ دیں جلسہ ہر صورت ہوگا اور مینار پاکستان پر ہوگا،پاکستان کی عوام نے نااہل حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے،پہلی بات پی ڈی ایم نے آپ کو سمجھا دی ہے اب دوسری بات یہ ہے کہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں۔ انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر سیاست کی گئی،ان کی والدہ کی وفات پر سیاست کی گئی اس سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا

ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ ہوگا،ابھی 11دن پڑے عمران صاحب استعفیٰ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف او رحمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع پارٹی کا فیصلہ تھا کیونکہ پاکستان بھر سے لوگ تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ووٹ چور حکومت کے خلاف عوام کے فیصلہ کن ردعمل کا آغاز ہوگا،پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا،حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں اور ان کے مقابلے کے لئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…