جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فیس بک گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ ہائیکورٹ پہنچ گیا،چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سوشل میڈیا کی سائٹ فیس گروپس میں ہونے والی لڑائیوں کا معاملہ پر کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیس بک گروپس میں ہونے

والی لڑائیوں پر اگر ایف آئی اے کارروائی کرنے لگی تو پھر باقی کام تو رہ ہی گئے یہ تو مفاد عامہ کا سوال بھی ہے ایف آئی اے ذاتی جھگڑوں میں پڑے گی تو اصل کام کون کرے گا۔ایف آئی اے کو اب عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ فیس بک جھگڑے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار ہیں ۔عدالت نے استفسار کیا کہ سائبر کرائم کے معاملے پر ایف آئی اے کے پاس تربیت یافتہ تفتیشی افسران کتنے ہیں؟عدالت نے ایف آئی اے کی خاتون افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ کو سائبر کرائم سے متعلق کوئی ٹریننگ بھی کروائی گئی ہے؟ جس پر خاتون افسر نے جواب دیا جی ہمیں ایک ماہ کی ٹریننگ دی گئی تھی عدالت نے استفسار کیا کہ ایک مہینے میں آپ کو کیا سکھایا گیا ہو گا؟جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ سائبر کرائم قوانین سے متعلق ہمیں بنیادی نوعیت کی ٹریننگ دی گئی تھی ،ایف آئی اے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رمشا اور ثوبیہ سعدیہ نامی خواتین دونوں کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی خواتین کے درمیان کورونا متاثرین کی بحالی کے نام پر تنظیم بنانے اور اس میں فنڈز کے استعمال پر جھگڑا تھاجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ فیس بک لڑائیاں ایف آئی اے کا دائرہ اختیار بنتا ہے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…