کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی ہلاکت خیزی کی وجہ سے ایس او پیز پر عملدرآمد سختی سے کرایا جارہا ہے، ایک امیر زادی نے ان ایس او پیز کو توڑنے کی کوشش کی اور اس نے ایک معروف مال کے گارڈ کو تھپڑ رسید
کر دیا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے، مال کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے گارڈ نے اس امیر زادی کو روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے گارڈ کو تھپڑ رسید کر دیا نہ صرف تھپڑ رسید کیا بلکہ کہا نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ گھٹیا انسان تمہاری جرات کے تم مجھے روکو۔ اس کے بعد مغلظات بکتے ہوئے وہ اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ وہاں سے روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر اس کی ساتھی لڑکی نے اسے روکنے کی کوشش بھی کی، یہ ویڈیو ڈولمن مال کراچی کی ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اس امیر زادی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اس لڑکی کو امیر باپ کی بیٹی کہتے ہوئے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔