لاہور( این این آئی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکولز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے ایس او پیز کے تحت سکولز کھلے رکھنے کی اپیل کر دی ۔ صدر ایپسا شبیر احمد ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی اجتماعات سے کورونا پھیل رہا ہے ،لاک ڈائون کے باعث5کروڑ طلبا
کے تعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے،سکولوں کی بندش سے ایک لاکھ سکولز بنداور7لاکھ ٹیچرز بیروزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90فیصد سکولز کی عمارتوں کے کرائے فکس ہیں ،وزیراعظم اساتذہ کے لئے تعلیمی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں، آن لائن تعلیم وتعلیم گھر ٹی وی ڈرامہ وفلاپ پروگرام ہے۔