ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس بے قابو، کراچی کے تمام اضلاع میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس نے کراچی میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیا اور فیصلہ کیا کہ فوری طور پر کراچی کے جن علاقوں میں کورونا کے متاثرین کی تعداد زیادہ ہے ان تمام علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چار اضلاع میں

اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہو گا جبکہ دو اضلاع میں مائکرو لاک ڈاون نافذ ہوگا ۔ جن اضلاع کے مختلف اور متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہو گا ان میں شرقی ، غربی ، وسطی اور جنوبی اضلاع شامل ہیں جبکہ جن اضلاع میں مائکرو لیول پر لاک ڈاون ہو گا ان میں کورنگی اور ملیر شامل ہیں جہاں متاثرہ افراد بکھرے ہوئے ہیں ،اجلاس میں سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر کاظم جتوئی ایڈیشنل کمشنر کراچی 2 ڈاکٹر وقاص روشن تمام ڈپٹی کمشنرز تما م ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور دیگر نے شر کت کی ۔تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کو اپنے اپنے ضلع میں کورونا کی صورتحال اورایس او پیز پر عملدرآمد کے رحجان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں متعلقہ ہیلتھ افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنرز نے مشاورت مکمل کر لی ہے وہ فوری طور پر نوٹیفیکشن جاری کردیں گے جبکہ جن اضلاع میں متعلقہ ہیلتھ افسران کے ساتھ مزید غور کر نے کی ضرورت ہے وہ آج مشاورت مکمل کر کے کل تک نوٹیفکشین جاری کردیں گے ۔ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس کو بتا یا کہ انھوں نے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کر لی ہے وہ جلد نوٹی فیکیشن جاری کر دیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں کورونا پھیل رہا ہے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈان نافذ کرنے جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لئے موثر کوششوں کی ضرورت ہے ۔انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی

کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے موثر اقدامات کریں انھوں نے کہا کہ میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور سپر مارکیٹس مین ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے کارروائی کی جو مہم شروع کی ہے وہ جاری رکھیں۔دریں اثنا کمشنر کراچی نے میرج ہالز ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ اپنے دفتر میں اجلاس منعقد کیا ۔ کمشنر نے میرج ہالز ایسو سی ایشن کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز

پر عملدرامد پر سختی سے عملدرامد کو یقینی بنائیں۔ کمشنر کو ایسو سی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد نے یقین دلایا کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے کمشنر نے کہا کہ صرف کھلی چھت والے میرج ہالز کو تقریبات کی اجازت ہے جبکہ مہمانوں کی تعداد تین سو سے زائد مہمان نہیں ہونے چاہئے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ وہ شادی کی تقریبات میں بوفے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…