اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعدسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات سے منگل تک موسم کی پیش گوئی کی ہے۔کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخو ا، خطہ پوٹھوہار، کشمیراور گلگت بلتستان میں
جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھندچھاسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ کے روز پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں سرد رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھندرہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز اتوار ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بروز سوموار پاکستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ با لائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بروز منگل 24نومبر کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیراور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے تاہم پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔