جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اختیارات کاناجائزاستعمال ،بجٹ میں اضافہ احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس میں ریفرنس دائر

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن) نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی میں اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔ بدھ کے روز نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی میں اختیارات کے غلط استعمال اور پروجیکٹ سات سو تیس ملین سے تین ارب تک پہنچانے کے الزام میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کردی، ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا

۔ریفرنس میں احسن اقبال،سابق ڈی جی اختر نواز،سرفراز رسول نامزد کیا گیا ہے جبکہ آصف شیخ اور محمد احمد بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا کہ احسن اقبال نے اختیارات کاناجائزاستعمال ،بجٹ میں اضافہ کرایا، پراجیکٹ 34.75ملین سے 2994ملین روپے تک پہنچایا گیا۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے غیر قانونی طور پر صوبائی پراجیکٹ کو ہائی جیک کیا، 730ملین کا پراجیکٹ 3ارب تک پہنچایا،وفاق کاپیسہ لگایاگیا، یہ پراجیکٹ پنجاب حکومت نے مکمل کرنا تھا۔یاد رہے کہ نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کیدوسرے دور 1998میں شروع کیاگیا ،احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔احسن اقبال نے صوبائی حکومت کے منصوبے کوہائی جیک کرکیاضافی فنڈخرچ کیے، انھوں نے بطوروزیرمنصوبہ بندی تمام قوانین کوجان بوجھ کر توڑا اور سیاسی مفادات کے لیے کروڑوں کا پروجیکٹ اربوں تک پہنچا دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…