لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 7 اموات ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے 238 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ کرونا سے جاں بحق ہونے والوں میں واپڈا ہائوس کے ایک ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی شہزاد سلیم بھی شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کرونا کے 183 مریض زیر علاج ہیں
جن میں سے 77 مریض آئی سی یو اور 9 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اسی طرح پنجاب بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 2492 ہوگئی ہے اور لاہور میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 974 تک پہنچ گئی ہے صوبے بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 افراد کی اموات کے ساتھ 597 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 سو سے زائد ہوگئی ہے۔