ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلی سندھ کے بعد ایک اور پی پی سینئر رہنما کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن اور ایڈیشنل ہوم سیکریٹری عثمان چاچڑ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران متعدد نامور شخصیات وبا کا شکار ہو

چکی ہیں، کچھ دیر قبل ہی محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری عثمان چاچڑ سمیت کئی افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، عثمان چاثر نے کہا ہے کہ جسم میں درد اور کمزوری محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لائسنس برانچ میں عوام کا داخلہ بند کرکے محکمے کے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری داخلہ کے پرسنل سیکریٹری سید وسیم اور محکمہ داخلہ میں اسٹاف آفیسر سعید اللہ کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جبکہ سندھ سیکریٹریٹ اورانفارمیشن سمیت کئی محکموں کیملازمین کورونامیں مبتلا ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر و رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے کرونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہی عوام سے دعائے صحت کی اپیل کردی۔اس سے پہلے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھریجو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…