پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کے عوام اور کارکن جہاں ووٹ چوری دیکھیں تو یہ کام کریں، ن لیگ نے ہدایات جاری کر دیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جو بیلٹ چوری پکڑی گئی، اس پرووٹ چور کرائے کے ترجمان شور مچارہے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی عوامی حمایت میں لوگوں کا سمندربتاچکا ہے کہ

ووٹ کی سپورٹ کس کی ہے،پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور شیر کے ساتھ ہیں ۔گلگت بلتستان کے غیور عوام اللہ تعالی کے فضل سے آج شیر پر مہر لگا کر ترقی کے حق میں ووٹ دیں گے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ووٹرز اپنے ووٹ کی حفاظت کریں کیونکہ ووٹ چور گلگت بلتستان میں دندتے پھر رہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام اور کارکن جہاں ووٹ چوری دیکھیں، اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں ۔گلگت بلتستان کے عوام انشاء اللہ کل ووٹ چوروں کو تاریخی شکست دیں گے ۔کرائے کے ترجمانوں کے بیانات ثبوت ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں ہار چکے ہیں ۔ان کی بوکھلاہٹ، بیانات سے ثابت ہوگیا ہے کہ انشاء اللہ فتح شیر کی ہوگی ۔گلگت بلتستان کے عوام شیر پر مہر لگا کر اپنی ترقی خوش حالی کو فتح سے ہمکنار کریں گے ۔گلگت بلتستان کے عوام پانچ سال میں اپنے علاقے کو مثالی ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…