اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل  خواجہ آصف کی اہلیہ ،بیٹے سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی اہلیہ ،بیٹے اورسابق مئیر سیالکوٹ سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ملزمان کے خلاف سرکاری خزانے کو مجموعی طور پر 7کروڑ 80لاکھ روپے نقصان پہنچانے پر ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا تھا

جس میں9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر سوسائٹی میں شامل کرکے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں 1 کروڑ 30لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں ۔ریفرنس کے مطابق کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید ،خواجہ محمد آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ اور بیٹے اسد خواجہ کی ملکیت ہے ۔کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات ،اوپن ایریا ، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لئے مختص زمین کو پلاٹس بنا کر بیچ دیا ۔کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کروا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال مزید شامل کر لیا گیا۔ ریفرنس کے مطابق پرائیویٹ ہائوسنگ اسکیم رولز کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہائوسنگ اسکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔اینٹی کرپشن کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…