کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز وفاقی سرکاری ملازمین کو حیرت انگیز سہولت فراہم

10  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہو ئے کیسز پر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وفاقی ملازمین کو دو حصوں میں فرائض انجام دہی کا حکم دے دیا گیا ہے ،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ان کے ذیلی

اداروں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آدھے ملازمین پہلے دو ہفتے کام کریں گے جبکہ دوسرے اگلے دو ہفتے فرائض انجام دیں گے، پہلا مرحلہ 10 نومبر سے 25 نومبر تک ہو گا ،تمام ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر طے کر لیں کہ پہلے کون سے افسران فرائض انجام دیں گے،بخار اور نزلے کا شکار سرکاری ملازمین کو دفتر آنے کی ضرورت نہیں تاہم وہ گھر پر آن ڈیوٹی تصور ہونگے اور وہ شہر میں موجود رہتے ہوئے آن لائن فراض انجام دیں گے۔دریں اثنا کورونا وائرس پھیلنے کی رپورٹس پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کئے گئے سب سیکٹرز میں آئی ایٹ تھری، فور، جی نائن ون، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو شامل ہیں۔سیل کئے گئے سیکٹرز کے گھیرے میں لے کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سب سیکٹرز کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پرسیل کیا گیا ہے، ان میں دودھ دہی، میڈیکل

اسٹور اور سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 861 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 اموات واقع ہوچکی ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں کورونا وبا کی دوسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک مریض جاں بحق بھی ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…