رائے ونڈ تبلیغی اجتماع، ملک کے صرف اتنے ڈویژن کے افراد شرکت کر سکیں گے، غیرملکیوں بارے بھی اہم فیصلہ

26  اکتوبر‬‮  2020

رائے ونڈ (این این آئی )تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع 5 نومبر کو رائے ونڈ میں ہوگا،امسال اجتماع میں تمام سرکاری ایس او پیز پر عملد آمد کیا جائیگا ملک کے آٹھ ڈویژن سے شرکاء کو اجتماع میں شریک ہونے کی اجازت ہو گی،غیر ملکی مہمانوں کی اجتماع گاہ آمد پر پابندی

ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی اکابرین کے مشترکہ فیصلے کے بعد امسال اجتماع 5نومبر بروز جمعرات کو بعد از نماز عصر تبلیغی اجتماع پنڈال کے حلقہ بیرون میں منعقد ہو گا جسکی تیاریاں عروج پر ہیں۔ امسال اجتماع کا صرف ایک سیشن ہو گا میں جس میں 60ہزار کے لگ بھگ افراد شرکت کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا، ذرائع کے مطابق ہر کارکن کے پاس اوریجنل شناختی کارڈ لازمی ہوگا اورر ماسک لگانے کے بعد اجتماع گاہ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق جماعت کے بغیر انفرادی طور پر کسی کو اجتماع گاہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی، اجتماع گاہ کی چار دیواری کے اندر ہی تمام ضروریات کا انتظام ہوگا، پنڈال میں داخل ہونے کے بعد دعاء سے پہلے باہر آنے کی اجازت نہیں ہوگی،تمام محکمہ جات کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ تبلیغی اجتماع انتظامات میں اپنا کردار کریں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، لیسکو، واسا، سمیت تمام مقامی اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، رائے ونڈ اجتماع ایام میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کے کارکنان ڈیوٹی پر موجود ہونگے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…