جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

این سی او سی کا سکولز کے بارے میں بڑا فیصلہ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک بھر میں اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی ہے، وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو کورونا صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع مل جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کورونا

کیسز میں اضافہ ہوا تو سکولز، شادی ہالز اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے مطابق ہائی رسک سرگرمیوں کے باعث ایسے تمام اجتماعات کورونا وائرس میں اضافے کا موجب بن سکتے ہیں،اجتماعات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کورونا کے خلاف کامیابی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،این سی او سی نے سکولوں کے بارے بھی کہا ہے کہ اگر کیسز بڑھے تو پھر پابندی لگ سکتی ہے دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اورقیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ٹیسٹنگ، اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حفاظتی تدابیر کے موجودہ پیٹرن کا تفصیلی جائزہ لیا لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے 103 اضلاع میں 3 ہزار 497 مقامات پراسمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے ہیں وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں وبا کے روک تھام اورقیمتی جانوں کو بچانے میں اور عوام کے بھرپورتعاون سے کورونا کو روکنے میں کامیابی ملی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے 52 فیصد ٹیسٹ ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن حکمت عملی کے تحت کیے گئے کورونا کی ممکنہ دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات ضروری ہیں ،کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ تعلیمی

اداروں اور شادی ہالز کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں ،چیف سیکرٹری کے پی کے نے بھی بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرشادی ہالز اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی ہے، چیف سیکریٹری بلوچستان نے بتایا ٹریس،ٹیسٹ اینڈ کورنٹائن پالیسی سے بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…