پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

گزشتہ 15دنوں کے دوران مریم نواز سے کس بھارتی شخصیت نے 2بار ملاقات کی؟تہلکہ خیز انکشاف،پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور ن لیگی قائدنوازشریف کے بیٹے کی لندن کے فور سیزن ہوٹل میں بھارت سے آئے 3 لوگوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے

اور مریم نواز بھی گزرے 15 روز میں بھارتی شخصیت سے دو مرتبہ مل چکی ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سے الفاظ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کہلوا رہی ہے اور وقت آنے پر ساری تفصیلات بتائیں گے،دریں اثنا خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے میاں باہر بیٹھ کر ملک پر حملے کر رہے ہیں اور درباری لسانیت کو ہوا دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ پنجاب کے عوام ن لیگ کو مسترد کر چکے، جھوٹے میاں اپنی کرپشن کی وجہ سے دھرے گئے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ کاغذی شیر جیلوں کے خوف سے ڈھیر ہو چکے ہیں، کچھ بیماری کا نام لے کر باہر بھاگ گئے کچھ ملک میں دبکے بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی خزانے کو ٹیکے لگانے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، لوہے کے چنے کہلوانے والے احتساب کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سارے بدعنوان مل کر کرپشن بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں، تمام بڑے ٹھگوں نے مل کر مولانا کو کرپشن کا امام مقرر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بدعنوانوں کا مکس اچار پاکستانی عوام ریجیکٹ کر چکے ہیں، مداری ان کھیلوں کے بجائے عوام کے پاس جا کر معافی مانگیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…