اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور جب ۔۔۔نہال ہاشمی کی بیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی بیٹی عائشہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور جب میرے بھائی نے مداخلت کی تو اسے پکڑلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی بیٹی عائشہ ہاشمی کا واقعے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا، عائشہ ہاشمی نے کہا ہے کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں پہلے سے کوئی جھگڑاچل رہاتھا، میری والدہ کے دروازہ کھولنے پر پولیس اہلکاروں نے ان سے بد تمیزی کی۔عائشہ ہاشمی نے کہا کہ جب میرے بھائی نے مداخلت کی توپولیس اہلکاروں نے ایک بار پھر والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اورمیرے بھائی کو پکڑا، میں آگے بڑھی تو مجھے بھی دھکا دیا۔نہال ہاشمی کی اہلیہ ڈاکٹر نشاط فاطمہ نے بتایا کہ چھوٹا سا معاملہ تھا جسے بڑھا دیا گیا ، بازو اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے صاحبزادوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کو حراست میں لے لیا تھا۔نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مجھے اور میرے گھر والوں کو تھانے لے کر آگئی۔

تھانے پہنچنے کے بعد اہلکاروں نے گھر والوں کو باہر روکا اور میرے قریب آنے کی کوشش کی، جب میں نے انہیں روکا تو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا۔ نصیر ہاشمی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زد و کوب بھی کیا۔پولیس نے نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سعود آباد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا تھا ، ایف آئی آر میں کارسرکار کی مداخلت، قتل کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئیں، بعد ازاں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد نہال ہاشمی اور دونوں بیٹوں کو حوالات میں بند کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…