انتہائی اہم ڈیم کے سپل وے کی دیوار میں جگہ جگہ سوراخ، پانی فواروں کی شکل میں نکلنے لگا، مقامی آبادی کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

24  ستمبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے گڈاپ میں قائم تھڈو ڈیم کے اسپل وے کی دیوار میں جگہ جگہ سوراخ ہو گئے، پانی ان سوراخوں سے فواروں کی شکل میں نکلنے لگا۔کنکریٹ سے بنے اسپل وے کے جوڑوں سے بھی پانی تیزی سے رس رہا ہے، مقامی آبادی اس صورتِ حال سے کافی خوف زدہ ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ فوری توجہ نہ دی گئی تو پانی ڈیم کے ساتھ انہیں بھی بہا کر لے جائے

گا۔ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد کراچی کے علاقے گڈاپ میں تھڈو ڈیم اپنی پوری گنجائش تک بھر چکا ہے۔17 ہزار ایکٹر فٹ تازہ پانی سے بھرا یہ ڈیم علاقے میں پینے کے پانی اور زراعت کیلئے طویل عرصے تک کار آمد ہوسکتا ہے۔مقامی زمیندار حاجی محمد نے بتایاکہ ٹیوب ویل اور کنویں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے لوگ بہت خوش ہیں لیکن تھڈو ڈیم کے اسپل وے میں پڑنے والی دراڑیں ان خوشیوں پر پانی پھیر سکتی ہیں۔مقامی آبادی کے مطابق ڈیم کو نقصان پہنچا تو درجنوں دیہات اور وہاں موجود فصلیں اور باغات برباد ہوجائیں گے۔تھڈو ڈیم کی دیوار میں پڑنے والی دراڑوں کا خطرہ اپنی جگہ لیکن مقامی آبادی ابھی ڈیم کے اسپل وے سے نکلنے والے پانی کے زبردست ریلوں سے ہوئے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے۔اسپل وے سے نکلنے والے پانی کے ریلوں نے رستے میں آنے والی سڑکیں کاٹ ڈالی ہیں، جن سے گڈاپ کے درجنوں دیہات کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے، لوگوں خصوصا بیماروں کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔گڈاپ کی مقامی آبادی نے مطالبہکیا کہ مون سون کے آئندہ موسم سے پہلے تھڈو ڈیم کے اسپل وے میں پڑی دراڑوں کی مرمت کر دی جائے۔ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھائی جائے اور تھڈو ندی میں اسپل وے کے راستے میں آنے والی سڑکوں پر فوری پل تعمیر کیئے جائیں۔  تھڈو ڈیم کے اسپل وے کی دیوار میں جگہ جگہ سوراخ ہو گئے

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…