پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت کا سکول کھولنے کے بعد نئی شرائط کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )6ماہ بعد مڈل کلاسز کا سلسلہ بھی بحال ہو گیا ۔ سرکاری و نجی سکولوں کی چھٹی ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں پڑھائی کا آغاز ہو چکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل کلاسز بھی شروع کر دیں گئیں ہیں ، سکول کے پہلے دن بچے خوش دکھائی دیئے ، استاتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے

مڈل کلاسز کا آغاز ایک مثبت فیصلہ ہے ۔ حکومت نےسرکاری و نجی اسکولز کو سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔ جس کے بعد سکولز میں سینٹی ٹائزر ، فیس ماسک اور فاصلے کو ترجیح بنیادوں پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے ۔دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بدھ کوکراچی کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال میں پرنسپل کی غیر موجودگی پر شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی۔سعید غنی نے بدھ کی صبح سویرے گلشن اقبال میں نجی اسکول میں تدریسی نظام کاجائزہ لیا، اسکول میں داخل ہوتے وقت ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کا فقدان تھا جس پر وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پوری کرنے کی ہدایت دی۔وزیرتعلیم نے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج، گلشن اقبال کا بھی دورہ کیا، کالج میں پرنسپل کی غیر موجودگی، تدریس اور صفائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر متعلقہ پرنسپل کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات دی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ سیکرٹری کالجز فوری طور پر اس کالج کا دورہ کرکے یہاں کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…