اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے 94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات مہنگی کرنے کا عوام دشمن فیصلہ فوری واپس لیا جائے،جان بچانے والی ادویات مہنگی کرنے والے وزیراعظم کی زہنی کیفیت کا سرکاری معائنہ ہونا چائیے۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلی کابینہ ہے جو عوامی فلاحی منصوبوں کی بچائے مافیاز کی سہولت کاری مددگاری کے فیصلے کرتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کا ہر فیصلہ اشرافیہ کی نمائندہ اور مافیاز کی کارندہ کا ثبوت ہوتا ہے،مہنگائی بے روزگاری کے مارے مریضوں کی دوائیاں مزید مہنگی کرنا عوام دشمنی کی انتہا ہے،ادویات مہنگی کرنا حکومتی شراکتی مافیاز اور زخیرہ اندوزوں کی مالی مددگاری ہے،روٹی روزگار چھیننے والے بے رحم حکمران عوام الناس کی زندگیوں کے درپے ہیں،دال روٹی سبزی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگی ادویات عوام الناس کی جیبوں پر ایک اور ڈاکہ ہے