جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا آبروریزی کیسز بارے انتہائی اہم فیصلہ  لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی سے متعلق بڑا اعلان

datetime 22  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اے پی سی کے حوالے سے ہمیں کوئی پریشانی تھی نہ ہے،قانون سے فرار شخص تندرست توانا بیٹھا ہوا تھا،توانائی کا گردشی قرضہ کینسر کی طرح پھیلتا جارہا ہے،توانائی شعبے کے مسائل بارے جلد عوام کو آگاہ کرینگے ، ماضی کے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،

ان معاہدوں کو تو توڑ نہیں سکتے، رعایت کیلئے کوشاں ہیں ،بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کی بجلی کے پیسے کوئی دیتا نہیں ہے،مذہبی معاملات حساس ہوتے ہیں،ہمیں فرقہ واریت میں بالکل نہیں الجھنا چاہیے،موٹروے کیس کا ایک ملزم پکڑ لیا ہے ،دوسرا ملزم بھی جلد پکڑا جائیگا ، آبرو ریزی کے مرتکب ملزمان کو انجام تک پہنچانے اور سخت ترین سزائوں کو یقینی بنانے کے بل پر غور کیا گیا،آنے والے اجلاس میں جامع قانون پیش کریں گے۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے گزشتہ دو سال میں کابینہ کے 50 اجلاس ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دور میں 26 اور مسلم لیگ (ن )کے دور میں کابینہ کے 8 اجلاس ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوئی شک نہیں کہ قوانین اسلام کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں،ریپ کے غلیظ جرم کے مرتکب ملزمان کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ آبرو ریزی کے مرتکب ملزمان کو انجام تک پہنچانے اور سخت ترین سزائوں کو یقینی بنانے کے بل پر غور کیا گیا،آنے والے اجلاس میں اس حوالے سے جامع قانون پیش کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ قانون میں کئی سقم ہیں۔انہوںنے کہاکہ آبرو ریزی کیسز میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں توانائی کے شعبہ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کا سرکلر ڈیبٹ 2.1 کھرب تک پہنچ گیا ہے ،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…