لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آٹے کی قیمتیں جہاں مسلسل بڑھ رہی ہیں وہیں پر چینی کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر ہیں، گندم کی بیرون ملک سے آمد کے باوجود آٹے کی قیمتیں وہیں کی وہیں ہیں۔ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔ چینی بدستور ایک سو روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چینی کی اتنی زیادہ قیمت پر عوام مسلسل احتجاج کر رہی ہے لیکن ان
کی آواز حکومتی ایوانوں تک ہی نہیں پہنچ پا رہی۔عوام کے واویلے پر بھی ذمہ داروں پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے، یاد رہے کہ آج سے کچھ روز قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ تھا کہ آئندہ دو تین روز میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی، کمی آنے کی بجائے آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے اور بعض مقامات پر چینی بھی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔