اسلام آباد(آن لائن) ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 22 ملزمان کے خلاف نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر دو کے جج اعظم خان نے کی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت کے رو برو پیش ہوئے
۔سماعت کے آغاز میں ریفرنس کے شریک ملزمان کی حاضری لگائی گئی نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ملزمان ضمنی ریفرنس کی کاپیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو حاصل کر سکتے ہیں لیکن جو ملزمان موجود نہیں ان کا کیا کیا جا سکتا ہے جس پر جج اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے نوٹسز جاری کر دیتے ہیں عدالت نے ضمنی ریفرنس میں شامل نئے 5 ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے سابق وزیراعظم کے بیٹے عبداللہ شاہد خاقان عباسی بھی 22 ستمبر کو طلب عدالت نے ملزمان کے طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔