اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں قید 5 خواتین کورونا سے ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ جیل حکام سے ڈاکٹر عافیہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مانگی ہے۔معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے سماجی تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور قیدیوں کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فیڈرل میڈیکل سینٹر کار سویل میں اب تک کورونا
کے 510مثبت کیسز سامنے آ چکے ہیں۔جب کہ یہاں پر کل 1300 قیدی موجود ہیں۔پاکستانی قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی کے مطابق معاملے سے متعلق جیل حکام کو 3 خطوط لکھے گئے ہیں۔دوسری جانب عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی جیلوں میں قرنطینہ کے نام پر قیدیوں کو ایک ہول میں بالکل تنہا ڈال دیا جاتا ہے ۔ اس پریشان کن صورتحال نے عافیہ صدیقی کی والدہ اور بچوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔