لاہور( این این آئی)10روز کے دوران 6 لاکھ سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کا رخ کیا جبکہ ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔محکمہ سیاحت کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاک ڈائون کھلنے کے بعد پختونخواہ کے بالائی 6 اضلاع میں سیاح غیر معمولی تعداد میں پہنچ رہے ہیںاورصرف 13 اگست
سے 21 اگست تک 6 لاکھ 27 ہزار 995 سیاحوں کی آمد ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے جبکہ 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا۔ لوئر چترال میں 9 ہزار 800 اور لوئر دیر میں 3 ہزار 460 سیاح پہنچے، اپر دیر میں 3 ہزار 389 سیاحوں کی آمد ہوئی۔