اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت جانے والی دو پروازیں خراب موسم کے باعث گلگت لینڈ نہ کرسکی،گلگت جانے والے تیسری پرواز بھی منسوخ کردی گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلگت جانیوالی پہلے دوپروازیں شیڈول کے مطابق گلگت پہنچی تھیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لینڈنگ اپروچ کے وقت طوفانی ہواؤں کے باعث پائلٹس کا لینڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ،گلگت ائیرکنٹرول ٹاور سے کلیئرنس نہ ملنے کے بعد دونوں پروازیں واپس اسلام آباد پہنچ گئیں ۔ ترجمان کے مطابق پروازیں پی کے 603 اور 605 گلگت ائیر پورٹ پر پہنچیں تو 15 ناٹیکل میل کی کراس ونڈ چل رہی تھی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس کراس ونڈ میں لینڈنگ بہت مشکل ثابت ہوسکتی تھی،اسلام آباد کی آج کی تیسری پرواز بھی منسوخ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطابق بونجی کے مقام پر موسم بھی خراب ہے ،تینوں پروازیں آج اتوار کو اب دوبارہ شیڈول کی جائیں گی۔