پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

2 سال میں مہنگائی تین فیصد سے 13فیصد پر چلی گئی، 5.8 فیصد ترقی کی شرح 0.4 فیصد کیوں ہوئی؟ن لیگ نے حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا

datetime 19  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب میڈیا پر ڈھول بجانے سے دو سال کی منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوجائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دو سال میں ہر شعبہ کی تباہی، دو دن سے جواب نہیں آیا،دوسال میں 5.8 فیصد ترقی کی شرح 0.4 فیصد کیوں ہوئی؟ دو دن میں جواب نہیں آیا۔

انہوں نے کہاکہ دو سال میں 13000 ارب قرض لے کربھی نئی ایک اینٹ نہیں لگائی، دو دن میں جواب نہیں آیا؟،دو سال میں 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے؟ دو دن میں جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں 20 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے، دو دن میں جواب نہیں آیا؟۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں چینی 52 سے 110 روپے کلو، آٹا 33 سے 78 روپے کلو ہوگیا، دو دن میں جواب نہیں آیا؟،دو سال میں بجلی کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اور گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ ہوا، دو دن میں جواب نہیں آیا؟ دوسال میں ’سٹیٹ اونڈکارپوریشنز‘ کا خسارہ دوگنا ہوگیا، دو دن میں جواب نہیں آیا؟ دو سال میں ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی دیں دو دن میں جواب نہیں آیا،دو سال میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کتنے گھر بنے؟ دو دن میں جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں مہنگائی تین فیصد سے 13فیصد پر چلی گئی، دو دن میں جواب نہیں آیا؟۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ دو دن میں جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ دو سال میں پالیسی ریٹ یا شرح سود 13.25 ہوگئی، صنعتی شعبہ تباہ ہوگیا، دو دن میں جواب نہیں آیا؟،دو سال میں ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف تاریخ میں پہلی دفعہ پچھلے سال سے کم رہا، دو دن میں جواب نہیں آیا؟۔دو سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد ریکارڈ کمی کے باوجود برآمدات مسلم لیگ (ن) کے آخری سال سے کم رہیں، دو دن میں جواب نہیں آیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…