اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بریگیڈئیر ریٹائرڈ حامد سعید اخترنے کہا ہے کہ اگر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے طور پر غیر سفارتی زبان استعمال کی ہے انہیں اس بیان پر معذرت کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب انڈیا میں 90 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ وہاں پر برسرِ اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہی ہے
جوپاکستان سمیت دوسرےاسلامی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ حامد سعید اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں تاہم یہ ممکن نہیں ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی پالیسیوں کو تسلیم کریں۔پاکستان نے سعودی حکومت کی اس درخواست کو تسلیم نہیں کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان یمن میں اپنے فوجی دستے بھیجے۔