بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی 

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت سے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے،

احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ، چیئرمین نیب نے زرداری کی تین ، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں،احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کو آصف  زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، نیب نے سابق صدر آصف زرداری ، اورسابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،  اور چیئرمین نیب نے گاڑیاں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے نیب نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…