بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی حکومت نے  بڑے منصوبے کی منظوری دیدیکتنے ارب روپے کی لاگت آئے گی ؟تفصیلات جاری

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت نے لاہور کے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی، 3 ارب 65 کروڑ روپے لاگت سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف کے علاقے کو بفرزون بنایا جائے گا۔فرنچ ایجنسی کی جانب سے شاہی قلعہ کی بحالی اور اطراف کو بفرزون بنانے کے لئے آسان اقساط پر

قرض دینے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر  پنجاب حکومت کی جانب سے منصوبے کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوایا گیا تھا اور10 ماہ سے منصوبے کی منظوری التوا کا شکار تھی۔ ذرائع کے مطابق بالآخر وفاقی حکومت نے لاہور کے اس اہم منصوبے کی منظوری دیدی ہے، فرنچ ایجنسی منصوبے کے لئے 1 فیصد شرح سود پر 25 سال کے لئے 3 ارب 60 کروڑ روپے قرض دے گی، منصوبے کو 5 سال میں مکمل کیا جائے گا، شاہی قلعہ کی بحالی کے لئے 1 ارب 45 کروڑ خرچ ہوں گے۔ بفرزون بنانے میں 1 ارب 97 کروڑ خرچ ہوں گے، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ پر 22 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق  جہانگیر کی خواب گاہ اور شیش محل کے نیچے چھپے مقامات کی تلاش کی جائے گی، اس کے علاوہ دیوان عام اور پرانے اکبری گیٹ کو اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، قلعہ میں ایک میوزیم اور ترجمان سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، شاہی قلعہ کے عقب میں موجود رم مارکیٹ کو کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر منتقل کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…