اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

پگھلتے گلیشیئرز سے کونسا سنگین خطرہ لاحق ہے ؟ انتباہ جاری

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔معاون خصوصی برائے ماحولیات نے گلگت بلتستان کا ہنگامی دورہ کیا،ملک امین اسلم نے پگھلتے گلیشیئرز کو مقامی آبادی کیلئے

سنگین خطرہ قرار دے دیا۔ملک امین اسلم نے گلگت بلتستان میں گلاف حفاظتی پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے تعاون سے شروع ہوگا،منصوبے پر 6 ارب روپے کی لاگت آئیگی۔معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا کہ 3ارب روپے کی لاگت سے 50گلیشیئر مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کریں گے،سیلابی پانی کی مانیٹرنگ کے لیے400خصوصی اسٹیشنز بھی قائم ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ 1.5ارب روپے براہ راست مقامی کمیونٹی کو فراہم کیے جائیں گے،پراجیکٹ کے تحت 10 لاکھ کے قریب مقامی افراد کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ملک امین اسلم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز کے پگھلاؤ کا عمل تیز ہو رہا ہے،2015 میں خطرناک گلیشیئرز لیکس کی تعداد صرف33 تھی،اس وقت خطرناک گلیشیئرز کی تعداد 133 ہوچکی ہے۔معاون خصوصی برائے ماحولیات نے کہا کہ گلیشئرز پگھلاؤ سے ممکنہ نقصان پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں، مقامی آبادی کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا حکومتی ترجیح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…