تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف وال چاکنگ ”گو حلیم عادل گو، گو خرم شیر زمان گو” کے نعروں سے شہر قائد کی دیواریں کالی ،نظرانداز کارکنوں نے خودسوزی کی دھمکی دیدی

18  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی)تحریک انصاف سندھ کی صوبائی قیادت کیخلاف احتجاج زور پکڑ گیا اب کراچی کی دیواروں پر تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کیخلاف نعرے درج ہونا شروع ہوگئے کارکنان کا غم و غصہ اب دیواروں پر نظر آنے لگا، “گو حلیم عادل گو”, گو خرم شیر زمان گو ” ، “گو گورنر گو” کے نعروں سے شہر کی دیواریں کالی ہوگئیں۔

لکھنے والے خان زندہ باد، ہمارا کپتان زندہ اد کے نعرے لگارہے تھے، لکھنے والوں کا کہنا تھا کہ کوئی پوچھے تو کون آیا تھا بولنا “خان کا ٹائیگر” آیا تھا, ابھی انصاف ہاؤس اور اس سے ملحقہ علاقوں سے شروعات کی ہے اور ہمارے کارکنان پورے کراچی میں اس وقت متحرک ہیں اس کے بعد پورے سندھ کی دیواروں پر لکھا ہوگا۔ نظریاتی رکن یوسف ڈالیا نے کہا کہ پارٹی کو ہم نے بنایا تھا اب پارٹی کو ہم ہی بچائیں گے، خرم شیرزمان کراچی کیلئے کچھ نہ کرسکے اب وہ صدارت چھوڑ کر بطور رکن اسمبلی جو کرسکتے ہیں وہ کریں۔ جبکہ دوسری طرف کراچی پریس کلب پر بھی 45روز سے نظریاتی کارکنان صوبائی قیادت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس دھرنے کے روح رواں و بانی رکن تحریک انصاف میر شاہدعلی رند کا کہنا ہے کہ یہ کارکنان کا غم وغصہ جس کو کنٹرول کرنا اب ہمارے بس میں بھی نہیں نظرانداز کارکنان دل برداشتہ ہوچکے ہیں خودسوزی کی باتیں کررہے ہیں مگر ہم انہیں سمجھا رہے ہیں کہ ہمارا خان ہماری ضرور سنے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ عامر محمود کیانی اور احمدخان نیازی پریس کلب اکر 45 روز سے جاری دھرنے میں اکر نظریاتی کارکنوں کو بھی وقت دیں اور ہمارے تحفظات چیئرمین تک پہنچائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…