اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ
عمران خان نے 2 سال میں معیشت کو تاریخی بدحالی کاشکار کردیا،کشمیر سے سعودی عرب تک ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوئی ،جمہوریت اورانسانی حقوق کیلئے 2سال ناکامی کے سال رہے ،انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح بدترین حدتک بڑھ چکی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ملک میں کرپشن پہلے سے بھی بڑھ چکی ہے۔